Sunday, August 16, 2009

Friday, August 14, 2009

اینٹی کرپشن کمپلینٹ سنٹر

ڈسکور این جی او کے زیر انتظام



اینٹی کرپشن کمپلینٹ سنٹر



www.discovercomplaintcentre.blogspot.com

ڈسکور این جی او کے زیر انتظام

ضلع کی سطح پرکرپشن کی شکایات مانیٹر کرنے والا

پاکستان کا پہلا اینٹی کرپشن کمپلینٹ سنٹر



اغراض و مقاصد:

1۔ کمیونٹی کی سطح پر لوگوں میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور اپنے آس پاس ہونے والی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی اخلاقی جرت اور حوصلہ پیدا کرنا۔

2۔ لوگوں میں کرپشن کا شعور پیدا کرنا، انھیں کرپشن کے خطرات اور ان دور رس بد اثرات سے آگاہ کرنا۔انہیں سمجھانا کہ کرپشن ان کی انے والی نسلوں کے لئے کیسے اور کتنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

3۔ لوگوں کو ان تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، ان کے طریقہ ہائے کار کے بارے میں آسان ، سادہ زبان میں تمام ضروری معلومات بہم پہنچانا جو ان کو کسی بھی قانونی ادارے سے کام لینے کے قابل بنا سکے۔ان کے دلوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے اہلکاروں کا خوف نکالنا تاکہ وہ مختلف قانونی اداروں کے کرپٹ اہلکاروں سے خوفزدہ نہ ہوسکیں۔اور کوئی جائز کام ہونے کی صورت میںوہ درست طریقہ سے اپنا کام کرواسکیں اور کسی بھی بدعنوانی یا رشوت مانگنے پر ان اہلکاروں کے خلاف اپنا قانونی حق استعما ل کر سکیں۔نیزدرمیان میں کمیشن کھا کر رشوت پھیلانے والے دلالوں سے اپنا دامن بچا سکیں۔

4۔ دور دراز کے دیہی و قبائلی علاقوں کے افراد جن کی بڑے شہروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر تک رسائی نہیں ہے۔ ان کا دست و بازو بننا۔ اپنے کمیونٹی رضاکاروں کے توسط سے ان کی آواز اور شکایات متعلقہ اتھاریٹز تک پہنچانا۔ اور ان کے حل کے لئے کوشش کرنا۔

5۔ غیر ممالک اور سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص ایسے افراد کے لئے جن کا پاکستان میں کوئی وارث نہیں ہے یا اگر ہے بھی تو وہ ایسے مسائل میں نہیں پڑنا چاہتا، کی شکایات کے حل کے لئے کوششیں کرنا۔



http://discovercomplaintcentre.blogspot.com/

شکایت مرکز کے اغراض و مقاصد۔ شکایت درج کرنے کے طریقے۔شکایت مرکز کے دیگر صفحات کے لنکس وغیرہ۔


کرپشن کی جنرل شکایات اور رپورٹس۔(انگریزی)

آپ کے علاقے یا کمیونٹی میںتیزی سے پھیلتی ہوئی کرپشن کے بارے میں آپ کی شکایات، رپورٹس اور ہمارے رضاکاروں اور ماینٹرنگ ٹیم کی رپورٹس۔



کرپشن کی جنرل شکایات اور رپورٹس۔(اردو)

آپ کے علاقے یا کمیونٹی میںتیزی سے پھیلتی ہوئی کرپشن کے بارے میں آپ کی شکایات، رپورٹس اور ہمارے رضاکاروں اور ماینٹرنگ ٹیم کی رپورٹس۔



کرپشن کی جنرل شکایات اور رپورٹس۔(سندھی)

آپ کے علاقے یا کمیونٹی میںتیزی سے پھیلتی ہوئی کرپشن کے بارے میں آپ کی شکایات، رپورٹس اور ہمارے رضاکاروں اور ماینٹرنگ ٹیم کی رپورٹس۔


کرپشن کی خاص رپورٹس۔(اردو)

وہ تمام رپورٹس جن کے ساتھ خاطرخواہ دستاویزی ثبوت ہو ، یا کوہی ایف آئی آر وغیرہ کٹوائی گئی ہو۔ یعنی ایسی تمام شکایات جو قانونی کارروائی کے لئے تیار ہوں۔


کرپشن کی خاص رپورٹس۔(سندھی)

وہ تمام رپورٹس جن کے ساتھ خاطرخواہ دستاویزی ثبوت ہو ، یا کوی ایف آئی آر وغیرہ کٹوائی گئی ہو۔ یعنی ایسی تمام شکایات جو قانونی کارروائی کے لئے تیار ہوں۔


کھلا خط۔ (اردو)

آپ کے مسائل کا احاطہ کرتا ہوا متعلقہ افراد، اتھارٹیز ، سرکاری افسران اور نمائندوں کے نام کھلا خط۔


کھلا خط۔ (سندھی)

آپ کے مسائل کا احاطہ کرتا ہوا متعلقہ افراد، اتھارٹیز ، سرکاری افسران اور نمائندوں کے نام کھلا خط۔